اہلکاروں نے گولیاں چلانا شروع کیں تو گاڑی میں بیٹھی خاتون نے اپنے بچوں کو آغوش میں چھپایااور تمام گولیاں خود کھاکر 2معصوم بچوں کو بچا لیا، عینی شاہدین نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال واقعہ میں ماں نے اپنی جان دے کر 2بچوں کو بچا لیا۔عینی شاہدین کے مطابق جب پولیس اہلکاروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تو گاڑی میں بیٹھی خاتون نے اپنے بچوں کو اپنی آغوش میں چھپا لیا اور پولیس کی گولیاں خود اپنے جسم پر کھا لیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی تاہم اپنے 2 معصوم بچوں کی جان بچا گئی۔روزنامہ 92 کے مطابق عینی شا ہد غلا م حسین نے بتایا کہ میریگاڑی انکی گا ڑی کے با لکل پیچھے تھی۔ سی ٹی ڈی نے
جب انہیں گا ڑی سا ئیڈ پر لگا نے کا اشا رہ کیا تو انہو ں نے گا ڑی فو راً سائیڈ پر کر لی، ہم لو گ بھی رک گئے ، نقا ب پو ش اہلکا رگا ڑی کے پا س گئے اور گن تا ن لی تو کا رسوار کے الفا ظ ہم نے بھی سننے کہ گن نیچی کر و ہم کو ئی چو ر یا ڈا کو ہیں جو گن سیدھی کی ہے ، اسی دورا ن اہلکاروں نے فا ئر نگ شروع کر دی اور ہم بھی ما رے خوف کے گا ڑی سمیت نکل کھڑ ے ہو ئے ۔

Comments