اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائپر لوپ دراصل بہت بڑے سلندر نما ڈبے ہیں جو مقناطیسی قوت کے سہارے بارہ سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گے،بتایا گیا ہے کہ اگر یہ نظام پاکستان میں نصب ہو جائے تو کراچی سے لاہور کا سفر محض ایک گھنٹے میں سمٹ جائےگا، ابھی یہ نظام ابتدائی مراحل میں ہے یہ نظام ہوائی جہاز کے نظام سے بھی تیز ہوگا،ایلن مسک کے انتہائی تیز رفتار سفر کو ممکن بنانے کےلئے اسمنصوبے کو دنیا بھر میں توجہ مل رہی ہے مگر یہ منصوبہ پس منظر جا سکتا ہے اس کی وجہ یہ ہے
Join link below for Free Online Earnings:
http://btcclicks.com/?r=38efebec
کہ پاکستان کے دوست چین نے اس سے بھی تین گناہ زیادہ تیز رفتار ٹرین بنانے کا اعلان کر دیا ہے،اس ہائی اسپیڈ فلائینگ ٹرین کی رفتار چار ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، ہوائی جہاز سے بھی زیادہ تیز ٹرین کی تیاری ایک کمپنی کو سونپی گئی ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ سپر سونک فلائینگ ٹرین کےلئے ویکیوم ٹیوب کی ٹیکنالوجی کام میں لائیگی،کیسک کے مطابق یہ منصوبہ مرحلہ اور مکمل کیا جائےگا، امید کی جا رہی ہے کہ یہ منصوبہ بہت جلد تیار ہو جائےگا اور پھر مسافر ہوائی جہاز سے بھی زیادہ رفتار ٹرین سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
Comments
Post a Comment