کراچی(این این آئی)تھر کول سندھ کے لیے گیم چینجر بننے جارہا ہے، اگلے 5برسوں میں تھر میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے ۔شنگھائی پاور تھر کول بلاک ٹو میں مائننگ اور پاور پلانٹ پر جلد کام شروع کردے گا۔سی پیک منصوبے کو گوادر سمیت پورے ملک کے لیے گیم چینجر کہا جارہا ہے ۔اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا باب کھلا تو سندھ کی بھی قسمت کھل گئی ہے ۔تھر کول جس پر کئی برسوں سے کام نہیں کیا گیا،اب مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری تھر میں ہورہی ہے ۔سندھ اینگر تھر کول منصوبے پر تیزی
Join link below for online earning:
http://btcclicks.com/?r=38efebec
سے کام جاری ہے۔ تھر کول مائنگ اور کول پاور پلاٹ 2019 تک پیداوار شروع کردے گا اور مزید پلانٹ بھی لگائے جائیں گے جس کے لیے چارسے پانچ ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ۔ساتھ ہی شنگھائی پاور تھر کول بلاک ٹو میں مائنگ اور پاور پلانٹ پر سرمایہ کاری کرنے آرہا ہے اور اگلے 4 برسوں تک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی
Comments
Post a Comment